|
|
||||||
|
|
Source: Revelation by Hazrat Salaheddin Ali Nader Angha |
|||||
|
|
تاریخ میں تصوّف دوسرا حصّہ (ساتویں صدی ہجری سے عصرِ حاضر تک، سترھویں صدی عیسوی سے موجودہ زمانے تک۔) تعلیم و تربیت اور حقائق کے بیان کے وسیلے کے طور پر تمثیلات اور حکایتیں ہمیشہ عرفا کی توجّہ کا مورد رہی ہیں۔ اِس ضمن میں حکیم نظامی گنجوی(۶۰۶۔۵۳۶ھ۔ ق/ ۱۲۰۹۔۱۱۴۱ء ) نے اپنی قابلِ قدر کتاب "ہفت پیکر" پیش کر کے اپنا حصّہ ادا کیا اور عشق کی جذبہ آفرینی کی ایک بے مثال روحانی حکایت "لیلٰی و مجنوں،" اپنے بعد چھوڑی۔1 مغرب میں معروف ترین تمثیلی داستانوں میں سے ایک "ہزار و یک شب" کے بعد، جس میں علاء الدّین کی داستان بھی شامل ہے۔ فرید الدین عطّار (متوفّی ۶۱۸ھ۔ ق /۱۲۲۰ ء ) کی ایک کتاب "منطق الطّیر" ہے۔2 یہ داستان تمثیلی ہے، جس میں ایک عارف کا نقش ہے، جو اپنے شاگردوں کو شناختِ خدا کی طرف، جو دراصل خود اپنی شناخت سے حاصل ہوتا ہے، ہدایت کرتا ہے اور سات وادیوں سے مراد سیر و سلوک کے سات مراتب ہیں جو عارف کی ہدایت سے حقیقت کے متلاشی سالک کو منزلِ مقصود تک پہنچاتے ہیں، تاکہ وہ فنا حاصل کرکے بقا پا سکے۔ دوسرے عارف اور شاعر ،جو مغرب میں زیادہ محبوب ہیں، جلال الدّین رومی (۶۷۲۔۶۰۴ھ۔ ق / ۱۲۷۳۔۱۲۰۷ء ) ہیں جن کا تخلّص مولوی ہے۔ وہ ابتدا میں شریعت کے استاد تھے۔ ۳۷ سال کی عمر میں غیر متوقّع طور پر شمس تبریزی سے ملاقات کی بِنا پر اُن کے وجود میں ایک عظیم انقلاب آیا اور وہ خداوندِعالم کو اپنے پیر، یعنی شمس کے وجود کے آئینے میں پاتے ہیں۔ مثنویٔ معنوی، جو چھہ جلدوں پر مشتمل ہے، پُرکشش عاشقانہ اشعار پر مشتمل ہے، جو اُن کے معشوق کے لیے ہیں۔ دوسرے عالی قدر عارف شیخ علاء الدین سمنانی ( ۷۳۶۔۶۵۹ھ۔ ق / ۱۳۳۵۔۱۲۶۱ء ) ہیں۔ انھوں نے دربار کو ترک کیا اور جان و مال کو خدا کے نام وقف کر دیا۔ آپ فرماتے ہیں: ''جس وقت میں نے عشق کے پھول چُنے تو میری عقل کی آنکھ سیکڑوں کانٹوں سے زخمی ہوگئی۔4" سمنانی نے نظم و نثر میں بہت ساری کتابیں تحریر کی ہیں۔ شمس الدّین حافظ شیرازی ( متوفّی۷۹۱ھ۔ ق / ۱۳۸۹ء ) ایران کے مشہور عارف اور شاعر ہیں، جنھوں نےدنیا کے شعرا اور فلاسفہ پر شان دار اثرات ڈالے۔ جرمنی کے مشہور شاعر گوئٹے آپ کے چاہنے والوں میں سے ہیں۔ حافظ شیرازی بھی مکتبِ اویسی کے شاگردوں میں سے ایک ہیں۔ آپ شیخ محمود عطّار شیرازی کے شاگرد ہیں جو پیر گُل رنگ کے مریدوں میں سے تھے۔ پندرھویں صدی سے اب تک عالی قدر عرفا، مثلًا سیّد محمّد نور بخش (متوفّی ۸۶۹ ھ۔ ق / ۱۴۶۴ء)، شاہ قاسم فیض بخش (متوفّی ۹۲۷ھ۔ ق/۱۵۲۰ء)، درویش محمد مُذہّب کارندہی (متوفّی۱۰۳۷ھ۔ ق / ۱۶۲۷ء)، سیّد عبدالوہاب نائینی (متوفّی ۱۲۱۲ھ۔ ق/ ۱۷۹۸ء)، حاج محمّد حسن کوزہ کنانی (متوفّی ۱۲۵۰ھ۔ ق / ۱۸۳۴ء) اور حضرت آقا عبدالقادر جہرمی (متوفّی ۱۳۰۲ ھ۔ ق / ۱۸۸۴ء) نےعرصۂ وجود میں قدم رکھا۔ حضرت جلال الدّین علی میر ابوالفضل عنقا (۱۳۳۹۔۱۲۶۶ ھ۔ ق / ۱۹۱۵۔۱۸۴۹ء) سلسلۂ اویسی کے اقطاب کے سلسلے میں اُنتالیسویں پیر ہیں۔ حضرت میر قطب الدّین محمّد عنقا( ۱۳۴۱۔۱۲۶۶ھ۔ ق / ۱۹۶۲۔۱۸۸۷ء) حضرت شاہ مقصود صادق عنقا (۱۳۵۹۔۱۲۹۴ھ۔ ق / ۱۹۸۰۔۱۹۱۶ء ) حضرت صلاح الدّین علی نادر عنقا ( موجودہ پیرِ طریقتِ مکتبِ اویسیٔ شاہ مقصودی)۔
1. Nezami; The Story of the Seven Princesses. ( London: Bruno Cassirer, 1976) 2. Attar, Farid ud-Din. The Conference of the Birds. (NY: Penguin, 1984) 3. Rumi, Jalaleddin. The Mathnawi of Jalaleddin Rumi. (London: E.J. W. Gibb Memorial Trust,1926-1982) 4. Annmarie Schimmel, Mystical Dimensions of Islam, (University of North Carolina Press, 1975)
|
|||||
|
||||||
