®مکتب طریقت اویسی شاه مقصودی

سکول

مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی® در اصل مکتبِ عرفانِ اسلامی ہے، جو خودشناسی کا راستہ ہے۔ خودشناسی اور ہستی کی شناخت کی ضرورت ایک فطری امر ہے اور ہر انسان کی ذات میں موجود ہے۔ یہ ضرورت کسی قوم، نسل، ثقافت، خاص گروہ یا کسی خاص زمانے اور مقام تک محدود نہیں، بلکہ تمام انسان اس میں شامل ہیں۔ مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی کے موجودہ پیر مولانا المعظّم حضرت صلاح الدّین علی نادر عنقا، ہمیں تعلیم دیتے ہیں کہ عرفان، یعنی معرفت ایک ایسا طریقہ ہے جسے اختیار کر کے انسان اپنی حقیقت کی شناخت اور اپنے اندر موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکتا ہے، تا کہ وہ اپنی ذات کی حقیقت کی شناخت اور انکشاف سے اپنے اور دوسروں کے ساتھ ایک ہمہ پہلو ہم آہنگی، سکون اور اطمینان سے زندگی بسر کر سکے اور انجام کار سکون و بقا کا تجربہ حاصل کرے۔