منتخب ترانے

خداوندعالم کے ہاں اُس کے اولیا کے لیے ایک شراب ہے
جب اُسے وہ پیتے ہیں تو مست ہوتے ہیں
اور جب مست ہوتے ہیں تو پاک ہوجاتے ہیں
اور جب پاک ہوجاتے ہیں تو پگھل جاتے ہیں
اور جب پگھل جاتے ہیں تو خالص ہوجاتے ہیں
اور جب خالص ہوجاتے ہیں تو طلب کرتے ہیں
اور جب طلب کرتے ہیں تو پا لیتے ہیں
اور جب پا لیتے ہیں تو واصل ہو جاتے ہیں
اور جب واصل ہوجاتے ہیں تو ایک ہو جاتے ہیں
اور جب ایک ہوجاتے ہیں تو اُن کے اور اُن کے محبوب کے درمیان کوئی فرق نہیں رہتا

امیرالمومنین علی علیہ السّلام

اِس ماں جیسی سیپ کے دل سے
میرے اشکوں کے موتی میرے رخسار پر بہنے لگے
میری نظر اور منظر کا محمل عشق کی خاطر
تاکہ اُس کے بخشنے والے رحمانی دم کو پا لے
میری جان میرے ہاتھ سے میرے جسم کے سخت سیپ میں چلی جائے گی
اگر تو میرے دل کے اِس جام کو اپنے عشق کے مئے ناب سے پُر نہیں کرے گا

الہام


از قلمِ مولانا صلاح الدّین علی نادر عنقا، پیرِ اویسی